نیب نے عبدالغنی مجید کی بے نامی جائیداد کا پتہ لگایا،پلاٹ منجمد کرنے کیلئے عدالت سے رجوع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے جعلی اکاﺅنٹس کیس کے ملزم عبدالغنی مجید کی بے نامی جائیداد کا پتہ لگا لیا،نیب نے کراچی کینٹ میں 5145 مربع گز کا پلاٹ منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ یونس قدوائی کے ذریعے بے نامی اکاﺅنٹس سے ادائیگیاں کروائی گئی،نیب راولپنڈی نے پلاٹ منجمد کروانے کیلئے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا،نیب کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت پراپرٹی منجمد کرنے کی اجازت دے ۔