نااہلی کیس میں فریال تالپور کی استدعا الیکشن کمیشن نے منظور کرلی، پی ٹی آئی سے ہی جواب طلب
اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر پی ٹی آئی سے دوبارہ جواب طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی
سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے موقع پر فریال تالپور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں سنے بغیردرخواست بحال کی گئی ہے،کوئی نوٹس بھی موصول نہیں ہویا،ہم پی ٹی آئی کی بحال کی گئی درخواست کو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔جس پر بینچ کے سربراہ نے کہا کہ آپ جان بوجھ کر تاخیر کررہے ہیں،ابھی درخواست دیں ہم فیصلہ سنا دیتے ہیں اس موقع پر فریال تالپورکے وکیل نے مزید تیاری کے لئے مہلت کی استدعا کی جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے سماعت دو اپریل تک ملتوی کر دی۔