جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کا عملہ عین وقت پر غائب، مسافروں کا احتجاج، سعودی ایوی ایشن نے وارننگ دیدی

جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کا عملہ عین وقت پر غائب، مسافروں کا ...
جدہ سے کراچی آنیوالی پی آئی اے کی پرواز کا عملہ عین وقت پر غائب، مسافروں کا احتجاج، سعودی ایوی ایشن نے وارننگ دیدی

  



جدہ (آئی این پی )خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز 2 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوگئی، عمرہ زائرین اور مسافروں نے جدہ ائرپورٹ پر احتجاج شروع کردیا۔

آئی این پی کے مطابق پرواز کو جدہ کے وقت کے مطابق رات ساڑھے 9 بجے روانہ ہونا تھا، زیادہ تر مسافر عمرہ معتمرین تھے جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے ۔ پرواز کا عملہ بھی موقع سے غائب اور مسافروں کو کسی قسم کی کوئی معلومات بھی فراہم نہ کی گئیں ۔ مسافروں نے جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تو سعودی ایوی ایشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے اور پرواز وقت روانہ کرنے کی ہدایت کی۔

سعودی ایوی ایشن نے وارننگ جاری کی کہ پرواز میں مزید تاخیر ہوئی تو جرمانہ عائد ہوگا جبکہ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

مزید : بزنس