سندھ میں گیس فیلڈ کی قریبی علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم آئندہ سماعت تک عبوری طور پر معطل کردیا

سندھ میں گیس فیلڈ کی قریبی علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس،سپریم ...
سندھ میں گیس فیلڈ کی قریبی علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا حکم آئندہ سماعت تک عبوری طور پر معطل کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سندھ میں گیس فیلڈ کی قریبی علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس میں سندھ ہائیکورٹ کا حکم آئندہ سماعت تک عبوری طور پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سندھ میں گیس فیلڈ کی قریبی علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ 17 سال گزر گئے حکومت نے گیس فراہم کی اورنہ ہی رقم جمع کرائی ،وکیل وزارت پٹرولیم نے کہاکہ فیصلے پر عملدرآمد کی زمہ داری سوئی سدرن گیس کمپنی کی تھی ۔

جسٹس قاضی امین نے استفسار کیا کہ 17 سال میں عملدرآمدنہیں ہوسکا اورکتنا وقت لگے گا؟،لوگوں کو پانی مل رہاہے اور نہ ہی گیس ،آپ لوگوں کی رکاوٹیں آجاتی ہیں اور کام نہیں ہوتے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 6 ماہ میں پراجیکٹ مکمل کرنے کا حکم دیدیاہے،یہ پراجیکٹ10 سال میںمکمل ہوگا ، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ 10 سال بہت زیادہ وقت ہے آپ کوئی مناسب پرپوزل بنا کرلائیں ،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد