عمران خان کی وہ صلاحیتیں جن کا اعتراف کرنے پر لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی مجبور ہوگئے

عمران خان کی وہ صلاحیتیں جن کا اعتراف کرنے پر لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ ...
عمران خان کی وہ صلاحیتیں جن کا اعتراف کرنے پر لیگی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی مجبور ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ( ن )کے مرکزی رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کرکٹ میں عمران خان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، نواز شریف عظیم سیاسی رہنماوں میں سے ایک

ہیں، یہ بات شاید درست ہے کہ نواز شریف اپنا امپائر رکھا کرتے تھے، نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا شوق پورا کرتے تھے، یہ گیم ہے اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی کی پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا میں اور اسد عمر (چھوٹا بھائی ) بچپن سے ہی مختلف کلبز کے لیے کرکٹ کھیلتے رہے، اسد عمر انڈر 19 کی ٹیم میں بھی شامل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں وسیم اکرم سب سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں، کرکٹ میں عمران خان کی صلاحیتیں قابل تعریف ہیں، عمران خان کرکٹ پر ہی فوکس رکھتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ اپنے بارے میں بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ 2013 کے الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن کا معاشی پلان بنایا، میں نے تدریس کا کام بھی کیا اور کرکٹ کی کمنٹری بھی کی۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف عظیم سیاسی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے کرکٹ میں اپنے امپائر رکھنے سے متعلق سوال پر محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق بہت ہے، یہ بات شائد درست ہے کہ وہ اپنے امپائر رکھا کرتے تھے۔ محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا شوق پورا کرتے تھے، یہ گیم ہے اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ ایک اور سوال کے جواب میں رہنما ن لیگ نے کہا کہ سابق آئی جی مقبول بعد میں سینیٹر بن گئے تھے، یہ نہیں جانتا کہ نواز شریف کا امپائر سینیٹر مقبول تھا یا کوئی اور تھا۔

مزید :

قومی -