بالی ووڈ کی 23 سالہ نوجوان اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد ، لیکن دراصل کیا ہوا تھا ؟ افسوسناک خبر آ گئی

بالی ووڈ کی 23 سالہ نوجوان اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد ، لیکن دراصل کیا ہوا تھا ...
بالی ووڈ کی 23 سالہ نوجوان اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد ، لیکن دراصل کیا ہوا تھا ؟ افسوسناک خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فلموں اور ڈراموں میں سپورٹنگ رول ادا کرنے والی 23 سالہ نوجوان اداکارہ کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی ہے جس کے بارے میں پولیس نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کی تحصیل ”تیرووتیٹیور“ میں 23 سالہ بھارتی اداکارہ کی لاش اس کے گھر میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی ہے ۔گھر کے مالک کاشی ناتھ نے جب غور کیا کہ گھر کی بتیاں گزشتہ دودنوں سے مسلسل بند ہیں تو اس نے پولیس سے رابطہ کیا ، پولیس نے گھر کا دروازہ توڑا اور دیکھا تو لڑکی کی کے گلے میں پھندا تھا اور وہ پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی ۔لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
پولیس کا کہناتھا کہ اداکارہ” پدمہ جا“نے ” کلدیپیٹ“ کے علاقے میں اپنے 25 سالہ شوہر ”پوون“ کے ہمراہ مکان دو ماہ قبل کرائے پر لیا تھا جبکہ ان کا دو سالہ بیٹا ان کے رشتہ داروں کے گھر میں رہتا تھا جہاں دونوں میاں بیوی اس سے ملاقات کیلئے ہفتے کے آخرمیں جایا کرتے تھے ۔
پولیس کے مطابق ”پدما جا“گزشتہ مہینے اپنے گھریلوے جھگڑے کے بعد شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد اس کا شوہر آندرا پردیش چلا گیا تھا ۔ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں پولیس کا ماننا ہے کہ اداکارہ نے قرض سے پریشان ہو کر خودکشی کی ہے ، لڑکی نے ہفتے کی رات اپنی بہن کو فون کال کی تھی جس میں اس نے اپنے اوپر چڑھنے والے قرض سے متعلق پریشان کا اظہار کیا اور کہا کہ اسے فلموں میں کوئی ڈھنگ کا رول بھی نہیں مل رہا ۔