بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 35 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ