عمران نیازی کی طرح ان کے ترجمان بھی سکہ بند جھوٹے ،فنکار اورجعلساز ہیں،رانا ثنااللہ

عمران نیازی کی طرح ان کے ترجمان بھی سکہ بند جھوٹے ،فنکار اورجعلساز ہیں،رانا ...
عمران نیازی کی طرح ان کے ترجمان بھی سکہ بند جھوٹے ،فنکار اورجعلساز ہیں،رانا ثنااللہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ چورحکومت کے چور ،جھوٹے وزیر ایک دوسرے کو چور،جھوٹا اور فراڈ قراردے رہے ہیں ،یاسمین راشد نے فردوس باجی کو جھوٹی قرار دیدیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران نیازی کی طرح ان کے ترجمان بھی سکہ بند جھوٹے ،فنکار اورجعلساز ہیں ،رانا ثنااللہ نے آٹا ،چینی ،گندم اور دوائی چور وزیروں کو جیلوں میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جیلوں میں انہیں بندکرائیں جنہوں نے عوام کے پیسے سے خریدی گئی بسیں چوری کیں۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف قانونی حکم پر قانونی تقاضے پورے کرکے بیرون ملک علاج کیلئے گئے ہیں،نوازشریف کی صحت پر سیاست کے بجائے معیشت، ملک وقوم کی صحت پر توجہ دیں، نوازشریف انشااللہ صحت مند ہونے پر عوام میں واپس آئیں گے ،انہوںنے کہا کہ عمران نیازی کو جتنی مرضی تکلیف ہو نوازشریف کی صحت پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور