اولمپیئن باکسر عثمان اللہ خان کی میت تدفین کیلئے پاکستان بھجوادی گئی

اولمپیئن باکسر عثمان اللہ خان کی میت تدفین کیلئے پاکستان بھجوادی گئی
اولمپیئن باکسر عثمان اللہ خان کی میت تدفین کیلئے پاکستان بھجوادی گئی

  



ٹورنٹو (آئی این پی ) اولمپیئن باکسر عثمان اللہ خان کی میت انکے آبائی شہر میں تدفین کے لئے پاکستان واپس بھیجوا دی گئی، مرحوم لیجنڈ باکسر دماغی ٹیومر کے خلاف اپنی لڑائی ہار گئے اور ٹورنٹو میں وفات پا گئے تھے ۔ٹورنٹو میں ان کے غمزدہ انتقال کی خبر سنتے ہی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے سوگوار خاندان کی خواہش پر ، ان کی میت کو وطن واپس بھیجنے کے لئے باقاعدہ قانونی کاروائیوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔قونصلیٹ جنرل آف پاکستان ٹورنٹو نے اونٹاریو کے سرکاری محکموں ، مقامی جناز ہ گاہ اور قومی ہیرو کی لاش کو لاہور منتقل کرنے کے لئے پی آئی اے کے ساتھ باضابطہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے لئے رابطہ کیا۔اس سے قبل ٹورنٹو میں قونصل جنرل ان کے کنبہ کے کچھ افراد کے ہمراہ ، لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے مرحوم عثمان اللہ خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مزید : کھیل