ایوانکا ٹرمپ کی بھی فوٹو شاپ تصویر وائرل لیکن پھر خاتون نے تصویرشیئرکرنیوالے بھارتی اداکار کو کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

ایوانکا ٹرمپ کی بھی فوٹو شاپ تصویر وائرل لیکن پھر خاتون نے ...
ایوانکا ٹرمپ کی بھی فوٹو شاپ تصویر وائرل لیکن پھر خاتون نے تصویرشیئرکرنیوالے بھارتی اداکار کو کیا جواب دیا؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بنا نہ رہ پائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتیوں نے ایوانکا ٹرمپ کو بھی نہیں بخشا اور ٹرمپ کی بیٹی کے دورہ تاج محل کی تصویر فوٹو شاپ کرکے وائرل کردی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران تاج محل دیکھنے گئی تھیں ان کا دورہ تو یادگار رہا لیکن بھارتی اداکار نے ان کی فوٹو شاپ تصویر بنا ڈالی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ تاج محل کے باہر خوشگوار موڈ میں بیٹھی ہوئی ہیں اور ساتھ ہی اداکار دلجیت دوسانجھ اپنی تصویر فوٹو شاپ کرکے ایوانکا کے قریب بیٹھ گئے اور ایوانکا کو مینشن کرکے تصویر شیئر کردی۔دلجیت نے تصویر میں لکھا کہ ایوانکا، پیچھے ہی پڑ گئی کہہ رہی تھی تاج محل جانا ہے میں پھر لے گیا اور کیا کرتا۔

ایوانکا ٹرمپ نے جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ مجھے شاندار تاج محل میں لے جانے کے لیے آپ کا شکریہ، یہ تجربہ ہے میں کبھی نہیں بھولوں گی۔

اس کے بعد بھی کئی لوگوں نے فوٹو شاپ تصاویر بنا کر شیئر کیں لیکن چند ایک کے علاوہ ایوانکا نے کسی کو لفٹ نہیں کروائی۔یاد رہے کہ ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھارت کے دورے پر تھی، دورے میں ٹرمپ نے نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی، ان دنوں نئی دہلی میں حالات کشیدہ تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -