پٹرولیم لیوی کی آڑمیں اضافی رقم لوٹنے کی پارلیمنٹ میں تحقیقات ہونی چاہئیں،شہبازشریف

پٹرولیم لیوی کی آڑمیں اضافی رقم لوٹنے کی پارلیمنٹ میں تحقیقات ہونی ...
پٹرولیم لیوی کی آڑمیں اضافی رقم لوٹنے کی پارلیمنٹ میں تحقیقات ہونی چاہئیں،شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے پٹرولیم لیوی 106 فیصد بڑھانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کے معاملے کی پارلیمنٹ میں تحقیقات ہونی چاہئے ۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود قوم پرظلم کیاجارہا ہے،اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 12اعشاریہ4 فیصد اضافہ ناقابل برداشت ہے۔
ان کاکہناتھا کہ آٹا،چینی چورحکومت چلارہے ہوں گے توغریب کاچولہا جلے گا نہ کاروبار،حکومت اوراس میں شامل لوگوں کا پیٹ بھرے گا توغریب کوکچھ ملے گا،انہوں نے کہا کہ کہ ڈیزل میں 12اعشاریہ 4 پیسے کمی کی تجویز کے باوجود5 روپے کمی کی منظوری کیوں دی گئی؟،عمران خان مہنگائی کی تلوار سے عوام کوقتل کررہے ہیں۔