مشتاق مہر نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا
کراچی(آئی این پی ) مشتاق مہر نے آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا، مشتاق مہر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کے عہدے پر بھی رہے اور دو بار ہ بطورکراچی پولیس چیف اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔تفصیلات
کے مطابق نئے آئی جی مشتاق مہر سینٹرل پولیس آفس پہنچے تو آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے ان کا استقبال کیا، نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو سی پی او میں سلامی پیش کی گئی۔جس کے بعد مشتاق مہر نے 60 ویں آئی جی سندھ کا چارج سنبھال لیا، آئی جی سندھ مشتاق مہر گریڈ 22 کے افسر ہیں، وہ اس سے پہلے آئی جی ریلوے کے عہدے پر تعینات تھے جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ کےعہدے پر بھی رہے اور دو باربطورکراچی پولیس چیف اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔