سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی
کوالالمپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپو میں 11 سے 18 اپریل تک کھیلا جانا تھا لیکن اب گیارہ اپریل سے شروع ہونے والے ایونٹ کے لیے 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کی نئی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ کے لیے آج ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا تھا جب کہ کیمپ 5 مارچ کو شروع ہونا تھا۔ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے ہاکی ٹیم کے لیے نئی سرگرمیوں کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں اور اگلے ایک دو روز میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔