بھارت میں کرونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے ،متاثرہ افراد کی کل تعداد کتنی ہو گئی ؟جانئے

بھارت میں کرونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے ،متاثرہ افراد کی کل تعداد ...
بھارت میں کرونا وائرس کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے ،متاثرہ افراد کی کل تعداد کتنی ہو گئی ؟جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں کورونا وائرس کے مزید دو کیسز کی تصدیق کردی گئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت صحت نے دونوں کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کیس نئی دہلی میں سامنے آیا ہے جو شخص حال ہی میں اٹلی سے ہو کرواپس آیا تھا جبکہ دوسرا کیس تلنگانا میں سامنے آیا جو متاثرہ شخص دبئی سے واپس آیا۔بھارتی وزیر صحت نے بتایاکہ ملک میں کرونا وائرس کے اب تک 5 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیںجن میں سے 3 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا جب کہ 2 مریض زیر علاج ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اس سے قبل کرونا وائرس کے تین کیسوں کی تصدیق کی گئی تھی جن میں سے تینوں مریضوں کا تعلق کیرالا سے تھا جو چینی شہر ووہان سے واپس آئے تھے تاہم اب تینوں مریض اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔