ایران میں کرونا وائرس سے آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر سمیت 12افراد ہلاک ،اب تک ٹوٹل کتنے افراد ہلاک ہو گئے؟ہمسائیہ ملک سے تشویشناک خبر آگئی
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایران میں کرونا وائرس سے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کے مشیر سمیت مزید 12 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق ایرانی کونسل ممبر کے رکن اور سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر 71 سالہ محمد میر محمدی کرونا وائرس میں مبتلا اور تہران کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔الجزیرہ نیوز کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے مزید 12 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے جب کہ ملک بھر میں وائرس کے مزید 523 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی تعداد 1501 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث چین کے بعد ایران میں اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔