”مریم نواز ہمارے چینل مالکان کو وزیر اعظم ہاوس سے فون کر کے کہتی تھیں کہ۔۔۔“روف کلاسرا نے مریم نواز پر بڑا الزام لگا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معرو ف اینکر پرسن روف کلاسرا سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز پر میڈ یا پر دباو ڈالنے کا الزام لگا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہاسارے سوالات اپوزیشن میں یاد آتے ہیں ورنہ ارشد شریف پر خبر دینے پر مقدمہ پرویز رشید حکومت نے درج کرایا۔پیمرا کو شریف خاندان خلاف رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں خلاف دن رات استمعال کیا۔اقتدار انے دیں یہ پھر مقدمے درج کرائیں گے۔عمران خان کی طرح انہیں بھی میڈیا پر اپوزیشن میں پیار اتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے چینل مالکان کو مریم نواز وزیراعظم آفس سے فون کرتی تھیں عامر متین اور رﺅف کلاسرا کا شو بند کریں اور انہیں چینل سے نکالیں۔ اشہتاری کمپنیوں تک کو وزیراعظم ہاوس سے ہدایات جاتیں کس شو کو اشتہار دینا ہے اور کس کو نہیں۔ پیمرا کوگھر کی لونڈی بنا کر چلا رہے تھے۔
ہمارے چینل مالکان کو مریم نواز وزیراعظم آفس سے فون کرتی تھیں عامر متین اور رئوف کلاسرا کا شو بند کریں اور انہیں چینل سے نکالیں۔ اشہتاری کمپنیوں تک کو وزیراعظم ہاوس سے ہدایات جاتیں کس شو کو اشتہار دینا ہے اور کس کو نہیں۔ پیمرا کوگھر کی لونڈی بنا کر چلا رہے تھے۔اج مگرمچھ کے انسو???? https://t.co/uqBReZSNQN
— Rauf Klasra (@KlasraRauf) March 2, 2020