کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت لیا، بیٹنگ کریں گے یا فیلڈنگ؟

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت لیا، بیٹنگ کریں گے یا فیلڈنگ؟
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت لیا، بیٹنگ کریں گے یا فیلڈنگ؟

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پندرہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کیلئے میچ پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کی قیادت وہاب ریاض کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، لائم لیونگسٹون، شعیب ملک، لوئس گریگوری، کارلوس بریتھ ویٹ، حسن علی، یاسر شاہ اور راحت علی شامل ہیں۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جس کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، بابراعظم، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، شیڈوک والٹن، افتخار احمد، کرس جورڈن، عامر یامین، محمد عامر اور عمر خان شامل ہیں۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update