”یہ بات درست ہے کہ نواز شریف امپائر ساتھ ملا کر کرکٹ کھیلتے تھے “لیگی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

”یہ بات درست ہے کہ نواز شریف امپائر ساتھ ملا کر کرکٹ کھیلتے تھے “لیگی رہنما ...
”یہ بات درست ہے کہ نواز شریف امپائر ساتھ ملا کر کرکٹ کھیلتے تھے “لیگی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق گورنر سندھ اور لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھااور شائد یہ بات درست ہے کہ نواز شریف امپائر ساتھ رکھ کرکٹ کھیلتے تھے ۔

نجی نیوزچینل جیوکی پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے خصوصی ٹرانسمیشن ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کرکٹ کا شوق تھا اور وہ اپنا شوق پورا کرتے تھے، یہ گیم ہے اسے سنجیدہ نہیں لیا جا سکتا۔ایک سوال کے جواب میں رہنما ن لیگ نے کہا کہ سابق آئی جی مقبول بعد میں سینیٹر بن گئے تھے، یہ نہیں جانتا کہ نواز شریف کا امپائر سینیٹر مقبول تھا یا کوئی اور تھا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک شو میں معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف جب کرکٹ کھیلتے تھے تو صرف بیٹنگ کرتے تھے اور اپنے ایمپائر ساتھ لاتے تھے جن میں اس وقت کے کمشنر لاہور اور ڈی آئی جی لاہور شامل ہوتے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس