آج کے میچ کیلئے پشاور زلمی کی قیادت وہاب ریاض کیوں کر رہے ہیں اور ڈیرین سیمی کہاں ہیں؟ بالآخر پتہ چل گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پندرہواں میچ آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جانا ہے جس کے ٹاس کیلئے پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض میدان میں آئے تو ہر کوئی حیران رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سیزنز کی طرح اس سیزن میں بھی پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی کر رہے ہیں تاہم آج کراچی کنگز کیخلاف میچ کے ٹاس کیلئے جب وہاب ریاض میدان میں آئے تو ہر کوئی حیران رہ گیا اور یہ سوال پوچھنے لگا کہ ڈیرین سیمی کہاں ہیں اور کپتانی وہاب ریاض کیوں کر رہے ہیں۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ہی اس سوال کا جواب دیدیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ڈیرین سیمی کو آرام دیا گیا ہے اس لئے آج ٹیم کی قیادت میں کر رہا ہوں البتہ اگلے مقابلوں میں ڈیرین سیمی ہی ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے۔