آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کی اہم ترین شخصیت سے ملاقات
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعلقات اور تربیتی پروگرام مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق ہوا ۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تاریخی تعلقات شراکت داری کی جانب گامزن ہیں ۔