وہ گاﺅں جس کے رہنے والے پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے، منہ سے خون نکلنے کے بعد اچانک مرنے لگے

وہ گاﺅں جس کے رہنے والے پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے، منہ سے خون نکلنے کے ...
وہ گاﺅں جس کے رہنے والے پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے، منہ سے خون نکلنے کے بعد اچانک مرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ادیس ابابا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک ایتھوپیا میں ایک خوفناک پراسرار بیماری نے پنجے گاڑ لیے ہیں، جس کے باعث لوگ منہ اور ناک سے خون بہنے کے بعد مردہ ہو کرگرنے لگے۔ میل آن لائن کے مطابق تاحال اس بیماری کا پتا نہیں چل سکا کہ آخر یہ کون سی بیماری ہے۔ ایتھوپیا میں ایک مقام پر چین کھدائی کرکے تیل نکال رہا ہے اور اسی منصوبے کے اردگرد درجنوں دیہات اس پراسرار بیماری کا شکار ہوئے ہیں چنانچہ کہا جا رہا ہے کہ یہ چین کے کھدائی کرکے تیل نکالنے سے پیدا ہونے والی زہریلی باقیات سے پھیل رہی ہے۔
اس بیماری میں ابتدائی طور پر مریض کی آنکھیں اور ہتھیلیاں زرد ہو جاتی ہیں، بھوک اور نیند ختم ہو جاتی ہے اور پھر ان کے ناک اور منہ سے خون بہنے لگتا ہے۔ جس کے بعد اچانک اسے موت آ لیتی ہے۔ ایک طرف اس پراسرار بیماری نے درجنوں دیہات کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے اور اب تک کئی لوگ اس کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، دوسری طرف ایتھوپیا کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں صحت اور ماحولیات کا کوئی بحران نہیں ہے اور اس حوالے سے عالمی میڈیا میں من گھڑت خبریں چلائی جا رہی ہیں۔
23سالہ عبداللہی نامی نوجوان کو اسی بیماری میں مبتلا ہونے پر ہسپتال لیجایا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے جواب دے دیا اور کہا کہ وہ مزید کچھ نہیں کر سکتے۔ عبداللہی کے والدین اسے گھر لے گئے اور دو روز بعد اس کی موت واقع ہو گئی۔ اس کے والد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر یہ پتہ ہی نہیں چلا سکے کہ میرے بیٹے کو کیا بیماری تھی۔ اب تک کوئی نہیں جانتا کہ یہ بیماری کیوں پھیل رہی ہے لیکن علاقے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ آئل ڈرلنگ سے جو خطرناک کیمیکلز کا فضلہ نکل رہا ہے اس سے علاقے کا پانی آلودہ ہو چکا ہے اور وہ پانی پینے سے لوگوں میں یہ بیماری پھیل رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -