10 روپے نہ دینے پر 2 دوستوں نے نوجوان کو زندہ جلادیا
بھوپال (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں 2 دوستوں نے 10 روپے کی رقم نہ دینے پر اپنے نوجوان دوست کو زندہ جلادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع اجین میں 22 فروری کو پیش آیا ، متاثرہ نوجوان جس کی شناخت گنیش کے نام سے ہوئی ہے، 6 روز تک ہسپتال میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
ملزمان سورج اور شبھم نے اپنے دوست گنیش سے 10 روپے مانگے ، اس نے انکار کیا تو انہوں نے اس کے ہاتھ پر پٹرول چھڑک دیا اور آگ لگادی، دیکھتے ہی دیکھتے ہی گنیش پوری طرح آگ کی لپیٹ میں آگیا، یہ پورا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا جس میں دونوں ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دونوں ملزمان کو سزا دلوانے کیلئے کافی ثبوت ہے۔