چرس پینے سے ویاگرا والا کام ہوگیا، ہسپتال میں ایسا مریض آگیا کہ ڈاکٹر چکرا کر رہ گئے
تبلیسی(مانیٹرنگ ڈیسک) جارجیا میں چرس پینے کے باعث مردوں کی کچھ ایسی حالت کے متعلق رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ انسان دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق طبی جریدے کینابس ریسرچ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چرس پینے کے باعث مردوں کو پرائیاپزم (Priapism)نامی عارضہ لاحق ہونے کے متعدد کیس سامنے آ چکے ہیں۔ پرائیاپزم ایک ایسی جنسی بیماری ہے جس میں مردوں کا عضو مخصوصہ معمول سے زیادہ وقت تک ایستادہ رہتا ہے اور اس میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔ اس بیماری میں عموماً 4گھنٹے تک عضو ایستادہ رہتا ہے اور اس ایستادگی کا تعلق مرد کی جنسی خواہش سے نہیں ہوتا بلکہ یہ انتہائی تکلیف دہ بیماری ہوتی ہے۔
جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرائیاپزم کا ایک ایسا مریض سامنے آیا جس کا عضو 12گھنٹے تک ایستادہ رہا۔ یہ 32سال عمر کا صحت مند افریقی نژاد امریکی شخص تھا اوراسے عضو ایستادہ ہونے کی وجہ سے دو بار ہسپتال لایاجا چکا ہے۔ پہلی بار اس کا عضو 6گھنٹے تک ایستادہ رہا تھا۔ یہ شخص چرس کا عادی ہے اور اس کو یہ مرض لاحق ہونے کی وجہ نشے کی یہی لت ہے۔ دیگر مریضوں میں بھی بیماری کا سبب چرس پینے کی عادت ہی قرار دی گئی ہے۔