کس عمر میں لوگ سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر بہت سے لوگ افسردہ ہوجائیں

کس عمر میں لوگ سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر بہت سے ...
کس عمر میں لوگ سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں کا انکشاف جان کر بہت سے لوگ افسردہ ہوجائیں

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انسان زندگی کے کس حصے میں سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے؟ نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ آپ سن کر دنگ رہ جائیں گے۔میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ انسان 82سال کی عمر میں سب سے زیادہ خوش ہوتا ہے۔ اس عمر میں خوشی کے معیار کا موازنہ پہلے کی تمام زندگی سے کیا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ اصل زندگی 80سال کی عمر کے بعد شروع ہوتی ہے۔ تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انسان جوں جوں عمررسیدہ ہوتا ہے اس کے دماغ کی کارکردگی بہتر ہوتی چلی جاتی ہے۔

ڈینیئل لیویٹن نامی ماہر کی قیادت میں سائنسدانوں کی اس ٹیم نے اس عام تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ عمررسیدگی میں انسان کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے اور اسے نئی مہارتیں سیکھنے میں مشکل درپیش آتی ہے۔ ڈینیئل لیویٹن کا کہنا ہے کہ ”زائد العمری میں انسان کی دماغی ہیئت اور کارکردگی بہتر سے بہترین ہوتی چلی جاتی ہے اور وہ پہلے کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں سیکھنے کی صلاحیت پاتا چلا جاتا ہے۔ ہماری تحقیق میں عمررسیدگی کے ساتھ وابستہ کیے گئے دونوں تاثرات غلط ثابت ہوئے ہیں کہ بڑھاپے میں انسان کا دماغ کمزور ہو جاتا ہے اور انسان غمگین رہنے لگتا ہے۔ حقیقت اس کے برعکس ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس