شکیل آفریدی نے پشاور جیل میں ایک بارپھر بھوک ہڑتال شروع کر دی

شکیل آفریدی نے پشاور جیل میں ایک بارپھر بھوک ہڑتال شروع کر دی
شکیل آفریدی نے پشاور جیل میں ایک بارپھر بھوک ہڑتال شروع کر دی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شکیل آفریدی نے پشاور جیل میں ایک بارپھر بھوک ہڑتال شروع کر دی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق شکیل آفریدی نے جعلی پولیو مہم چلا کر اسامہ بن لادن کے کمپاﺅنڈ کا سراغ لگایا تھا اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کو اس کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد سے شکیل آفریدی جیل میں قید ہے۔ اس کے وکلاءاور فیملی کا کہنا ہے کہ اس نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

شکیل آفریدی کے بھائی جمیل آفریدی نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”شکیل آفریدی کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا اور اس کے ساتھ بہت ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ اس کے خاندان والوں کے ساتھ بھی ناگفتہ بہ سلوک ہو رہا ہے۔“ واضح رہے کہ 2011ءمیں ایبٹ آباد آپریشن کے بعد شکیل آفریدی کو گرفتار کیا گیا تھا اور 2012ءمیں اسے 33سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو بعد ازاں کم کرکے 10سال کر دی گئی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد