کورونا وائرس کی وجہ سے عمرہ کیلئے نہ جاسکنے والے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

کورونا وائرس کی وجہ سے عمرہ کیلئے نہ جاسکنے والے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری، ...
کورونا وائرس کی وجہ سے عمرہ کیلئے نہ جاسکنے والے لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے بعد سعودی عرب نے کئی ممالک کے حج و عمرہ عازمین کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ ایسے میں وہ لوگ شدید پریشانی کا شکار ہوئے جو پہلے ہی ویزے حاصل کر چکے تھے۔ اب ان لوگوں کے لیے سعودی حکومت نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ جو لوگ ویزاحاصل کر چکے تھے انہیں عمرہ فیس اور سروس چارجز واپس کر دیئے جائیں گے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے لوگوں سے کہا ہے کہ جو لوگ ملک میں داخلے پر پابندی سے متاثر ہوئے ہیں وہ اپنے اپنے ممالک میں متعلقہ ایجنٹس سے رابطہ کریں۔ ان کے ایجنٹس کے ذریعے انہیں فیس اور سروس چارجز واپس کر دیئے جائیں گے۔ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ متاثر ہونے والے لوگ فون نمبر 00966-920002814 یا ای میل ایڈریس mohcc@haj.gov.saپر وزارت حج و عمر سعودی عرب سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں اور کسی بھی طرح کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -