دبئی میں 2 پاکستانیوں اور ایک بھارتی نے مل کر ایسا کام کردیا کہ پولیس پیچھے پڑ گئی

دبئی میں 2 پاکستانیوں اور ایک بھارتی نے مل کر ایسا کام کردیا کہ پولیس پیچھے پڑ ...
دبئی میں 2 پاکستانیوں اور ایک بھارتی نے مل کر ایسا کام کردیا کہ پولیس پیچھے پڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں بھارتی شہری کو 22لاکھ ڈالر مالیت کی 86گھڑیاں چوری کرنے کے جرم میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ 26سالہ بھارتی شہری اس مارکیٹ میں صفائی کا کام کرتا تھا جہاں لگژری گھڑیوں کی دکان سے اس نے قیمتی گھڑیاں چوری کیں۔ اس نے صرف گھڑیوں کی دکان پر ہی واردات نہیں کی بلکہ ساتھ والی جیولری شاپ پر بھی ہاتھ صاف کیا اور فرار ہو گیا۔ اس نے یہ گھڑیاں لیجا کر دو پاکستانی شہریوں کو دیں۔
بعد ازاں جب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس بھارتی شہری کو گرفتار کیا تو اس نے ان پاکستانیوں کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ پڑوا دیا۔ وہاں سے پولیس نے گھڑیاں تو برآمد کر لیں لیکن دونوں پاکستانی پولیس کے ہاتھ نہ لگے اور وہ اب تک مفرور ہیں۔ یہ دونوں آپس میں کزن تھے اور ان کی عمریں 44سال اور 25سال تھیں۔ عدالت نے ان دونوں کو بھی ان کی غیرموجودگی میں چوری شدہ گھڑیاں اپنے پاس رکھنے کے جرم میں ایک ایک سال قید کی سزا سنادی ہے۔ عدالت نے سزا مکمل ہونے کے بعد ان تینوں کو ملک بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -