کراچی میں کرونا وائرس کے 12مشتبہ مریضوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

Mar 02, 2020 | 08:00 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں12 مشتبہ افراد کو کرونا وائرس سے کلیئر قرار دے دیا گیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ مزید کسی مریض میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا۔دوسری جانب سندھ میں تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کے بعد 13 ہزار سے زائد افراد تفتان سے پاکستان آئے ان افراد کے بچے بھی اسکول جاتے ہوں گے اس لیے کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

مزیدخبریں