”گٹر وزیر کو گٹر میں ہی چھوڑدو “بلاول بھٹو کا شیخ رشید پر لفظی وار

”گٹر وزیر کو گٹر میں ہی چھوڑدو “بلاول بھٹو کا شیخ رشید پر لفظی وار
”گٹر وزیر کو گٹر میں ہی چھوڑدو “بلاول بھٹو کا شیخ رشید پر لفظی وار

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ذوالفقار علی بھٹو کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہنے پر بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ گٹر کی باتوں کو گٹر میں پھینک دینا چاہیے ، گٹر کے وزیر کو گٹر میں ہی چھوڑ دیں ۔ان کا کہنا تھا کہ گٹر وزیرریلوے خود ہمیشہ سلیکٹڈ وزیرہوتا ہے، اتنے حادثات کے بعد ان کا تاحال وزیر کے عہدے رہنا حیران کن ہے، ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ریلوے حادثات گٹر وزیر کے دور میں ہوئے، وہ سلیکٹڈ ہے اور ہر سلیکٹڈ حکومت میں آتا ہے، اس لیے وہ سمجھتا ہے کہ چیف جسٹس گلزار احمد یا کوئی اور شخص بھی اس کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔اس سے قبل شیخ رشید نے کہا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو سلیکٹڈ تھے ۔

مزید : قومی