کیا ڈیرن سیمی کو سائڈ لائن کردیا گیا؟ سٹار کرکٹر کے ٹویٹ سے پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

کیا ڈیرن سیمی کو سائڈ لائن کردیا گیا؟ سٹار کرکٹر کے ٹویٹ سے پاکستانیوں میں ...
کیا ڈیرن سیمی کو سائڈ لائن کردیا گیا؟ سٹار کرکٹر کے ٹویٹ سے پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے جارہے میچ میں ڈیرن سیمی کی عدم موجودگی نے پاکستانیوں کو تشویش میں مبتلا کردیا جس میں اضافہ ڈیرن سیمی کے ایک ٹویٹ نے کیا ہے۔

ڈیرن سیمی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’میں نے یہ سیکھا ہے کہ آپ اسی وقت تک ضروری ہیں جب تک آپ اپنا کردار پورا نہیں کرلیتے۔‘ اپنے ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے #dealingwithhumans کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلے جارہے میچ میں ٹیم کی قیادت ڈیرن سیمی کی جگہ وہاب ریاض کر رہے ہیں۔ وہاب ریاض نے ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ڈیرن سیمی کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے تاہم اگلے میچز میں وہ اِن ایکشن نظر آئیں گے۔

ڈیرن سیمی کے اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستانیوں کی جانب سے سخت تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ، ان کے اس ٹویٹ نے یہ تاثر بھی قائم کیا ہے کہ شاید انہیں سائڈ لائن کردیا گیا ہے۔

صحافی وسیم عباسی نے ڈیرن سیمی سے پوچھا کہ آخر ایسا کیا ہوا جس کی وجہ سے انہیں یہ ٹویٹ کرنا پڑگیا۔ ’ میرا یقین کرو کہ آپ لاکھوں پاکستانیوں کیلئے اہم ہو ، پاکستانی آپ کی اس بہادری کی وجہ سے آپ سے پیار کرتے ہیں جب آپ ایسے وقت میں پاکستان آئے جب کوئی بھی یہاں آنے کو تیار نہیں تھا۔‘

وکی بوائے نے ڈیرن سیمی سے درخواست کی کہ وہ اپنے اس ٹویٹ کی وضاحت کریں اور اگر ان کے ساتھ پاکستان میں کچھ غلط ہوا ہے تو لوگوں کو بتائیں ۔

مزید : PSL /PSL News Update