”یہ پی ایس ایل کا بہترین سپیل رہا “ پشاور زلمی کی ’دھجیاں‘ اڑانے والے محمد عامر کا اور کیا کہنا ہے؟

”یہ پی ایس ایل کا بہترین سپیل رہا “ پشاور زلمی کی ’دھجیاں‘ اڑانے والے محمد ...
”یہ پی ایس ایل کا بہترین سپیل رہا “ پشاور زلمی کی ’دھجیاں‘ اڑانے والے محمد عامر کا اور کیا کہنا ہے؟

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پندرہویں میچ میں پشاور زلمی کیخلاف 4 وکٹیں حاصل کرنے والے محمد عامر کا کہنا ہے کہ گیند سوئنگ ہو رہا تھا جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کیخلاف عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کے محمد عامر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ماضی میں بھی پی ایس ایل میں بہترین اوورز کرتا رہا ہوں لیکن آج کا سپیل اب تک کا سب سے بہترین سپیل ہے، گیند سوئنگ ہو رہا تھا جس کا میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا اور ہم وکٹیں لیتے رہے اور جب ایسا ہو تو پھر سکور بورڈ پر بڑا ہدف لگانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹی 20 کرکٹ ہے اور کچھ بھی ہو سکتا ہے، ہمیں اچھی بیٹنگ کرنا ہو گی کیونکہ ایک ہی اوور پورا میچ بدل سکتا ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update