”اگر وزیراعظم نے خود کو گولی مار لی تو ۔۔۔“پرویز رشید کی وزیر اعظم پر تنقید

”اگر وزیراعظم نے خود کو گولی مار لی تو ۔۔۔“پرویز رشید کی وزیر اعظم پر تنقید
”اگر وزیراعظم نے خود کو گولی مار لی تو ۔۔۔“پرویز رشید کی وزیر اعظم پر تنقید

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وہ لوگ خود کو رضاکارانہ اس کام سے دور کرلیں جنہیں یہ کام نہیں آتا، جنہیں یہ کام آتا ہے انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، انہیں موقع دیا جائے تاکہ ملک ترقی کے راستے پر آگے بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خودکوگولی مار لی تو پاکستان ایک ماہرجغرافیہ سے محروم ہوجائے گا، جو جرمنی اور جاپان کی سرحد سے ملاسکتا ہے، ایسے علم سے ہمارے بچے محروم ہوجائیں گے۔ اگر وزیراعظم خود کو گولی مارلیتے تو روشنی کی آواز سے تیز رفتار ٹرین سے ہمارے بچے محروم ہوجاتے۔ ہمارے بچے 12 موسم دریافت کرنیوالے وزیراعظم سے محروم ہوجاتے۔

سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کے زمانے سے پوری حکومت پاکستان کی سیاست میاں نواز شریف کے گردگھومتی ہے،وہ کہتاتھا نوازشریف کوآنے نہیں دینایہ کہتے ہیں نوازشریف کوجانے نہیں دینا،وہ کہتاتھا نوازشریف کو جلاوطن کیسے رکھنا ہے،یہ کہتے ہیں نوازشریف کو جیل میں کیسے رکھنا ہے۔

مزید : قومی