مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ،حکومت نے اعلان کردیا

مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ،حکومت نے اعلان کردیا
مہنگائی کی شرح میں بڑی کمی ،حکومت نے اعلان کردیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 14.6 سے کم ہوکر 12.4 فیصدہو گئی، تیل، ڈیزل میں5 روپے کمی کے بعدمہنگائی میں کمی ہوگی۔

سینیٹ اجلاس میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال فروری میں برآمدات میں 13.6 فیصداضافہ ہوا جب کہ پچھلے سال 32 فیصدخسارہ کم ہوا اور رواں برس 70 فیصد کم ہوا۔حماد اظہر نے کہا کہ جب اقتدار سنبھالا تو پاکستان کے پاس صرف 2 ہفتے کے ریزرو رہ گئے تھے، ہماری حکومت نے سخت حالات سے ملک کو نکالا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں سٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 50فیصداضافہ ہوا، روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ڈالر بھی مارکیٹ میں نہیں جھونکا گیا۔

مزید : قومی