محمد عامر نے آج ایسا کیا کام کیا تھا کہ پشاور زلمی کیخلاف زبردست کارکردگی دکھائی؟ بتا کر رمیز راجہ کو بھی حیران کر دیا

محمد عامر نے آج ایسا کیا کام کیا تھا کہ پشاور زلمی کیخلاف زبردست کارکردگی ...
محمد عامر نے آج ایسا کیا کام کیا تھا کہ پشاور زلمی کیخلاف زبردست کارکردگی دکھائی؟ بتا کر رمیز راجہ کو بھی حیران کر دیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کیخلاف عمدہ کارکردگی دکھانے والے محمد عامر کا کہنا ہے کہ میچ سے پہلے ڈین جونز اور وسیم اکرم کیساتھ مل کر جو پلان بنایا، اس پر عمل کیا اور کامیابی ملی۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میچ سے قبل وسیم اکرم اور ڈین جونز کیساتھ مل کر پلان بنایا تھا کہ پہلے اوورز میں سوئنگ کا چانس لینا ہے کیونکہ لائٹس میں میچ ہو رہا ہے اور فریش وکٹ ہے، منصوبہ یہی تھا کہ جتنا بھی آگے گیند پھینک سکوں پھینکوں، اگر ایک سے دو باﺅنڈریز بھی لگ جاتیں تو کوئی بات نہیں، آج کا دن بہت اچھا رہا اور کامیابی ملی۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھا ہو اور سوئنگ کیساتھ وکٹیں ملیں تو اعتماد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ کھلاڑیوں کے کیرئیر میں اتار چڑھاﺅ آتا ہے لیکن اگر سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھا جائے تو صلہ بھی ملتا ہے۔ آج کا وکٹ بہت اچھا تھا جس پر 180 سے 190 رنز بن سکتے تھے مگر جب آپ جلد وکٹیں لے لیتے ہیں تو حریف ٹیم پر دباﺅ بڑھ جاتا ہے اور اس وجہ سے کم ہدف تک محدود رکھنا بھی آسان ہوتا ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update