کراچی کنگز کی انتظامیہ کچھ دنوں سے محمد عامر کو کیا کہہ رہی تھی؟ عماد وسیم نے جیت ملتے ہی انکشاف کر دیا

کراچی کنگز کی انتظامیہ کچھ دنوں سے محمد عامر کو کیا کہہ رہی تھی؟ عماد وسیم نے ...
کراچی کنگز کی انتظامیہ کچھ دنوں سے محمد عامر کو کیا کہہ رہی تھی؟ عماد وسیم نے جیت ملتے ہی انکشاف کر دیا

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پندرہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ہم کافی دنوں سے محمد عامر کیساتھ یہی بات کر رہے تھے کہ آپ اکیلے ہی میچ ونر ہیں اور آج انہوں نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔ اس طرح کی پچ پر اگر جلد وکٹیں مل جائیں تو 150 یا 160 رنز کا ہدف حاصل کرنا بہت آسان ہوتا ہے، بابراعظم اور ایلکس ہیلز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ آج کی جیت سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں شکست کے باعث کھلاڑی دباﺅ کا شکار تھے لیکن ہم نے یہی کہا تھا کہ کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور سخت جان کرکٹ کھیلیں اور ایسا ہی ہوا۔ اگر آپ کے ہاتھ میں وکٹیں ہوں تو آخری اوورز میں 10 سے زائد رن ریٹ کیساتھ رنز بنانا بہت آسان ہو جاتا ہے، بابراعظم نے بہت اعلیٰ بیٹنگ کی ہے۔

مزید : کھیل /PSL /PSL News Update