”ابھی سات میچز باقی ہیں اور میں معاملات ہینڈل کرنا جانتا ہوں“ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے حیران کن بات کہہ دی

”ابھی سات میچز باقی ہیں اور میں معاملات ہینڈل کرنا جانتا ہوں“ لاہور قلندرز ...
”ابھی سات میچز باقی ہیں اور میں معاملات ہینڈل کرنا جانتا ہوں“ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے حیران کن بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہمارے سات میچز ابھی باقی ہیں جن میں ہر صورت عمدہ کم بیک کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل اختر نے کہا کہ لیگ کے ابتدائی میچز میں کچھ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں لیکن ان پر قابو پاتے ہوئے آئندہ بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، پہلے بھی کپتان کرتا رہا ہوں اور بڑے ایونٹ میں دباﺅ بھی ہوتا ہے لیکن میں معاملات کو ہینڈل کرنا جانتا ہوں۔
فخر زمان کی کارکردگی سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اوپننگ بلے باز اپنا رول جانتے ہیں کہ انہیں کیسے کھیلنا ہے، ایک بار کلک کر گئے تو ٹیم کیلئے بڑے فائدہ مند ثابت ہوں گے البتہ ہماری بیٹنگ کا مسئلہ مڈل آرڈر میں ہے، اگلے میچز میں اس شعبہ میں بھی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حارث روف ہمارے مین باﺅلر تھے جو ان فٹ ہو گئے ہیں اور اس سے ٹیم کو نقصان پہنچا ہے مگر امید ہے کہ وہ آئندہ چار سے پانچ روز میں مکمل صحت یاب ہو جائیں گے، ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -