پنجاب حکومت کا لاہور میں 4 ماڈل قبرستان بنانے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا لاہور میں 4 ماڈل قبرستان بنانے کافیصلہ
پنجاب حکومت کا لاہور میں 4 ماڈل قبرستان بنانے کافیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں چار نئے ماڈل قبرستان بنانے کافیصلہ کیا ہے  جس کے لیے  شہر کے چار موضع جات کی ایک ہزار 654 کنال اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔
سٹی 42 نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق سندر رائے ونڈ روڈ، صوئے آصل بیدیاں روڈ، بابو صابو اور فیروز پور روڈ کاہنہ کے مقامات پر ماڈل قبرستان بنانے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔تحصیل رائیونڈ کے موضع بھائی کوٹ میں 127 کنال 11 مرلے، تحصیل کینٹ کے موضع دھلا کلا کی 66 کنال 6 مرلے، تحصیل سٹی کے موضع بابو صابو میں 570 کنال 10 مرلہ، تحصیل ماڈل ٹاؤن کے موضع چک آصو کی 813 کنال 17 مرلہ اراضی کی نشاندہی کرلی گئی۔

مزید :

قومی -