ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں۔ اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ توبہ کرکے فوری واپسی کا راستہ اختیار کر لیں۔ اب بھی وقت ہے بعد میں پچھتانا ہی نا پڑے آپ کو۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جب تک فضول کام چھوڑ کر اپنے روزگار کی جانب توجہ نہیں دیں گے۔کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا اور اپنے موبائل کی جان چھوڑ دیں، دنیا میں اور بھی بہت کچھ ہے کرنے کے لئے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج کا دن آپ کو مشورہ دے رہا ہے کہ آپ ہر قسم کے پرانے معاملات سے دور رہیں اور اب آگے کے بارے میں سوچیں، کیونکہ مالی طور پر مضبوط ہونے کی اشد ضرورت ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ماضی میں آپ کو بہت نقصان ہوا تھا۔ اب غلطیوں کی وجہ سے اس کی مزید گنجائش نہیں ہے۔ اس لئے اب سنجیدہ ہو جائیں اور ملنے والی آفر کو قبول کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی معاملات کا شکار تھے۔ اب وہ ان شاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور ان کو تبدیلی کے حوالے سے بھی اب اچھی خبریں ملنے کی امید ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس وقت مالی طور پر خود کو بے حد کمزور سمجھ رہے ہیں اور کسی جانب سے کوئی سلسلہ بنتا ہوا بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ اس لئے آپ کو استخارے سے مدد لینے کا مشورہ ہے اب۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
مالی طور پر مشکلات تو ہیں ان شا اللہ اب یہ زیادہ نہیں چلیں گی۔ آپ کو چاہیے کہ بعد ہر فرض نماز یا حیٰ یا قیوم کی ایک عدد تسبیح ضرور کر لیا کریں۔ بڑا فائدہ ملے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
طبیعت میں سستی کو دور کریں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔ یہ بے حد ضروری ہے ان دنوں آپ جو قدم اٹھائیں گے۔ اس میں بڑی کامیابی ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں۔برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کس جانب لگ گئے ہیں۔ کیا یہ راستہ ٹھیک ہے۔ خود فیصلہ اور انصاف کریں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کس جگہ کھڑے ہیں۔ ابھی تو استخارے کی ضرورت لگ رہی ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ آپ وک زبان سے کئے گئے ہر الفاظ کو سوچ سمجھ کر ادا کرکے اپنی حفاظت بھی کرنا ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ اپنے پرانے معاملات سے توبہ تو کریں پھر دیکھیں کہ بند دروازے کس طرح کھلتے ہیں۔ آپ کا قبلہ جس دن درست ہو اس دن بہت کچھ بدل جائے گا، ان شاءاللہ۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
استخارہ کریں یا پھر ساری زندگی سامنے رکھ کر اب کوئی فیصلہ کریں۔ آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔ آپ کو اب کیا کرنا ہے، آپ کے حالات بڑا قدم اٹھانے سے ہی ٹھیک ہوں گے۔