سینیٹ انتخابات کیلئے اپوزیشن ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، فواد چودھری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے اپوزیشن ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائے گا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے، جس سے ٹی وی سکرین آباد رہ سکے، اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے، انکے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی۔