سپریم کورٹ نے وکلا کے غیرقانونی چیمبرز گرانے کا حکم دیدیا

سپریم کورٹ نے وکلا کے غیرقانونی چیمبرز گرانے کا حکم دیدیا
سپریم کورٹ نے وکلا کے غیرقانونی چیمبرز گرانے کا حکم دیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکلا کے چیمبرز گرانے کیخلاف درخواست خارج کردی اور تمام غیرقانونی چیمبرز گرانے کاحکم دیدیا،عدالت نے وکلا سے ایف 8 کا فٹبال گراﺅنڈفوری خالی کرانے کاحکم دیدیا،وکیل شعیب نے کہاکہ فٹبال گراﺅنڈ پر کئی عدالتیں بھی بنی ہوئی ہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ جو عدالتیں گراﺅنڈ کی زمین پر بنی ہیں وہ بھی مسمار کردیں ،کسی غیرقانونی کام کوجواز کیسے فراہم کردیں ؟۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حکم سنایا،عدالت نے اسلام آبادبار کی درخواست خارج کردی اورغیرقانونی چیمبرز مسمار کرنے کااسلام آبادہائیکورٹ کا حکم برقراررکھا۔عدالت نے وکلا کی متبادل جگہ ملنے تک وقت دینے کی استدعامستردکردی،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ کس بنیاد پر غیرقانونی چیمبرز کو برقراررہنے دیں،وکلا کا فٹبال گراﺅنڈرپرکوئی حق دعویٰ نہیں ،جس نے پریکٹس کرنی ہے اپنا دفتر کہیں اوربنالے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ حامد خان صاحب دو ماہ میں گراﺅنڈخالی کریں ،حامد خان نے کہاکہ ہائی کورٹ نئی بلڈنگ میں منتقل ہونے تک کا وقت دیں، چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ اتنا لمبا وقت نہیں دے سکتے ،حامد صاحب دو ماہ میں گراﺅنڈخالی کریں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -