ووٹ کاتقدس پامال کرنے والے کھوکھلے نعرے لگارہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

ووٹ کاتقدس پامال کرنے والے کھوکھلے نعرے لگارہے ہیں،فردوس عاشق اعوان
ووٹ کاتقدس پامال کرنے والے کھوکھلے نعرے لگارہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ ووٹ کاتقدس پامال کرنے والے کھوکھلے نعرے لگارہے ہیں،سینیٹ الیکشن میں ووٹ کے تقدس کوتارتارکرنے کی منصوبہ بندی کیے بیٹھے ہیں۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ن لیگ،کرپٹ ظل سبحانی نے یوسف گیلانی کووزیراعظم کے منصب سے ہٹوایا،آج اسی کوسینیٹرمنتخب کرانے کیلئے دردرخاک چھان رہے ہیں.

معاون خصوصی نے کہاکہ عمران خان کوناتجربہ کارسیاستدان کہنے والے بے بس نظرآتے ہیں،وزیراعظم ضمیروں کی خریداری کوختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -