پرانے طریقہ کار پر سینیٹ الیکشن سپریم کورٹ رائے کی خلاف ورزی ہے، فواد چودھری

پرانے طریقہ کار پر سینیٹ الیکشن سپریم کورٹ رائے کی خلاف ورزی ہے، فواد چودھری
پرانے طریقہ کار پر سینیٹ الیکشن سپریم کورٹ رائے کی خلاف ورزی ہے، فواد چودھری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ پرانے طریقہ کار پر سینیٹ الیکشن سپریم کورٹ رائے کی خلاف ورزی ہے، الیکشن کمیشن کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں معاونت کی پیشکش کی تھی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی دلیل کو تسلیم نہیں کیا، عدالت نے کہا تھا بیلٹ پیپر سیاسی جماعتوں کیلئے خفیہ ہوگا مگر الیکشن کمیشن کیلئے نہیں، ہماری تجویز تھی کہ بیلٹ پیپر میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیے، بیلٹ پیپر پر بار کوڈ یا کوئی سیریل نمبر لگایا جاسکتا ہے۔

فوادچودھری نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت کو تسلیم کیا، حیران کن طورپر اصلاحات آئندہ انتخابات کےلئے موخرکئے جارہے ہیں،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی رائے مختلف رائے دیتا ہے،ہمارے لئے دونوں ادارے محترم ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -