صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر ناراض پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی رہائشگاہ پہنچ گئے

صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر ناراض پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی ...
صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر ناراض پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی رہائشگاہ پہنچ گئے

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایک مرتبہ پھر ناراض پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی حکومتی صفوں میں اختلافات ختم کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے اورایک مرتبہ پھر ناراض پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔چیئرمین سینیٹ اوریار محمد رند کے درمیان سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاجائیگا۔چیئرمین سینیٹ ،سرداریار محمد رند سے ان کے بیٹے سردار خان رند کی دستبرداری کی درخواست کرینگے۔

مزید :

قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -