سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاآغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرزکی چھپائی کاآغازہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آبادکی 2 نشستوں کیلئے 800 بیلٹ پیپرزچھاپے جارہے ہیں،سندھ کی 11 نشستوں کیلئے 600 بیلٹ پیپرزکی چھپائی کی جارہی ہے،اسی طرح خیبرپختونخواکی 12 نشستوں کیلئے 800 بیلٹ پیپرزچھاپے جارہے ہیںجبکہ بلوچستان کی 12 نشستوں کیلئے 400 بیلٹ پیپرزکی چھپائی جاری ہے۔
سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کیلئے ریٹائرمنٹ کاوقت ختم ہوگیا،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرزپرنٹنگ کیلئے بھیج دیئے،پرنٹنگ کے بعدالیکشن کمیشن بیلٹ پیپرزکی ترسیل کاعمل مکمل کرےگا،
الیکشن کمیشن سینیٹ کی 37 نشستوں کیلئے 2600 سے زائدبیلٹ پیپرزچھاپے گا،اسلام آبادکی 2 نشستوں کیلئے ارکان کو 2،2 بیلٹ پیپرزدیئے جائیں گے،سندھ کی 11 نشستوں کیلئے ارکان اسمبلی کو 3،3 بیلٹ پیپرزدیئے جائیں گے،اسی طرح خیبرپختونخوا،بلوچستان کی 12،12 نشستوں کیلئے 4،4 بیلٹ پیپرزدیئے جائیں گے۔