خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کی حتمی فہرستیں جاری

خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کی حتمی فہرستیں جاری
خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کی حتمی فہرستیں جاری

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوامیں سینیٹ انتخابات کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انتخابات کیلئے 23 امیدوارمیدان میں اتریں گے،جے یوآئی کی نعیمہ کشوراورطارق خٹک نے ریٹائرمنٹ لے لی،الیکشن کمیشن کے مطابق 7 جنرل نشستوں پرپی ٹی آئی کے شبلی فراز،فیصل سلیم ،محسن عزیز،ذیشان خانزادہ،لیاقت ترکئی امیدوار ہیں،جے یوآئی کے جنرل نشست پر مولانا عطاالرحمان ،اے این پی سے جنرل نشست پرہدایت اللہ،ن لیگ کے عباس آفریدی جنرل نشست،جماعت اسلامی سے عطاالرحمان جنرل نشست پر امیدوار ہیں۔

الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ اے این پی کی تسلیم بیگم،جماعت اسلامی کی عنایت بیگم امیدوارہیں،پی ٹی آئی سے اقلیت نشست پرگردیپ سنگھ،جے یوآئی کے رنجیت سنگھ ،جماعت اسلامی کے جاویدگل اوراے این پی کے آصف بھٹی امیدوارہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -