پی ایس ایل، ایک کھلاڑی کا کورونا مثبت آنے کے بعد 169 ٹیسٹ لیکن ان میں سے کتنے لوگ مریض نکلے اور اب کہاں ہیں؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

پی ایس ایل، ایک کھلاڑی کا کورونا مثبت آنے کے بعد 169 ٹیسٹ لیکن ان میں سے کتنے ...
پی ایس ایل، ایک کھلاڑی کا کورونا مثبت آنے کے بعد 169 ٹیسٹ لیکن ان میں سے کتنے لوگ مریض نکلے اور اب کہاں ہیں؟ پی سی بی نے اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے کہاکہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعدگزشتہ رات سے ابتک 169 پی سی آرٹیسٹ کرائے گئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی کاکہناہے کہ تین ٹیم ممبران کے ٹیسٹ پازیٹو آئے جن آئسولیٹ کردیاگیاہے، پی سی بی نے کہاکہ تمام فرنچائزز کے تعاون سخت ترین اقدامات کئے جارہے ہیں ،پی ایس ایل حکام آج تمام ٹیم مالکان سے ملاقات کریں گے ، پی سی بی نے کہاکہ ہرچوتھے دن پی سی آر ٹیسٹنگ کا عمل دہرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا جس کے باعث گزشتہ روز ہونے والے میچ کو منسوخ کر دیا گیا تھا ، کوئٹہ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ملتوی ہونے والا میچ آج شام سات بجے کھیلاجائے گا۔

مزید :

PSL -