اسلام آباد میں ایک اور ٹریفک حادثہ ، اہم ترین شخصیت کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق 

اسلام آباد میں ایک اور ٹریفک حادثہ ، اہم ترین شخصیت کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان ...
اسلام آباد میں ایک اور ٹریفک حادثہ ، اہم ترین شخصیت کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی دارلحکومت میں سعودی سفارتکار کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے کہناہے کہ واقعہ تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیاہے تاہم فوری کارروائی کرتے ہوئے سعودی سفارتکار کو حراست میں لے لیا گیاہے ، نوجوان کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ فرنیچر کا کام کرتا تھا ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل وفاق محتسب کشمالہ طارق کے پڑوٹوکول میں شامل گاڑی نے سنگنل کی خلاف ورزی کی جس کے باعث وہ مہران گاڑی سے ٹکرا گی اور ایک موٹر سائیکل بھی اس کی زدر میں آئی، حادثے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئےتھے تاہم بعدازاں جاں بحق افراد کی فیملیز نے اللہ کی راہ میں معاف کر دیا تھا ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -