’سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا ہوا‘رہنما فنکشنل لیگ نصرت سحرعباسی نے ساری کہانی سنادی

’سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا ہوا‘رہنما فنکشنل لیگ نصرت سحرعباسی نے ساری ...
’سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا ہوا‘رہنما فنکشنل لیگ نصرت سحرعباسی نے ساری کہانی سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی کاکہناہے کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس معمول سے کچھ ہٹ کر چلا،پیپلزپارٹی کی طرف سے جان بوجھ کا وقفہ سوالات کا وقت بڑھایا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت سحرعباسی نے کہاکہ تھوڑی دیر بعدتین ناراض ارکان کو اسمبلی میں پی پی لابی سے آتے دیکھا،پی پی ارکان ناراض ارکان کواپنے ساتھ لائے اور نعرے لگائے ، نصرت سحرعباسی نے کہاکہ پی ٹی آئی ارکان نے کریم گبول سے پوچھا تو اس نے ویڈیو میں بیان دیا،کریم گبول نے کہاپیپلزپارٹی والے زبردستی ووٹ لینا چاہتے ہیں ،مجھے پیپلزپارٹی کوووٹ نہیں دینا۔