امید ہے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی جیتیں گے، حمزہ شہباز

امید ہے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی جیتیں گے، حمزہ شہباز
امید ہے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی جیتیں گے، حمزہ شہباز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کاکہناہے کہ یوسف رضاگیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوارہیں ،یوسف رضاگیلانی کامیاب ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہاکہ ہر صوبے سے آوازیں آرہی ہیں ٹکٹیں صحیح نہیں بانٹی گئیں ،اس ماحول میں حکومت میں بیٹھی جماعت کو اپنی فکر ہے،ان کہناتھا کہ ن لیگ نے یوسف رضاگیلانی کیلئے کاوشیں تیز کردی ہیں ،امید ہے انشااللہ یوسف رضاگیلانی جیتیں گے۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ سینیٹ الیکشن پر صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیاگیا،صدارتی ریفرنس حکومت کی بوکھلاہٹ ہے،عوام کوکہاگیا تھا 50 لاکھ گھر بنے گے اورایک کروڑ نوکریاں ملیں گی،عوام سے کئے گئے وعدے تو حکومت نے ہوا میں اڑا دیئے ،ان کاکہناتھاکہ فارن فنڈنگ کیس میں 6 سال سے کوئی پیشرفت نہیں ہورہی،یہ کیوں بلین ٹری سونامی سے آنکھیں چھپاتے ہیں،لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ہے ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ ہمارے دور میں دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 35ارب کی زمین خریدی گئی ،عوام کے مسائل پرتمام سٹیک ہولڈرز کو باریک بینی سے سوچناہوگا، حالات ایسے ہیں کہ جہازباہر جاتا ہے تو اسے قبضے میں لے لیا جاتا ہے ،براڈشیٹ معاملے پر پوری دنیا میں پاکستان کی رسوائی ہوئی ،ہم سب کو اپنی آنکھیں کھولنی ہوں گی ،ہوش کے ناخن لینے ہونگے۔

حمزہ شہباز کاکہناتھاکہ غربت آسمان کو چھو رہی ہے غریب کیلئے بچوں کو پالنا مشکل ہوگیا،مہنگائی کا یہ دور پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ،شہبازشریف نے لاہور کو صاف کیا آج کوئی کوڑااٹھانے والا نہیں ،مجھے اورآپ کو آج پاکستان کیلئے سوچنا پڑے گا،الیکشن کمیشن نے ڈسکہ پر نوٹس لیااچھی مثال قائم کی ۔

لیگی رہنما نے کہاکہ سویلین ادارے بیٹھ چکے ہیں ٹڈی دل ہوتا ہے توفوج کوآنا پڑتا ہے ،امن کی روشنیوں کا اجالہ دوبارہ سے کرناہوگا،حکومت کہتی ہے ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں،لوگ بجلی گیس کے بل ادا نہیں کر پارہے، بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے،ہمارے دور میں ڈائیلائسز مفت ہوتے تھے ،آج لوگوں کو دھکے کھانے پڑ رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -