کراچی میں 22 سالہ نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، لیکن ہوا کیا تھا ؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی 

کراچی میں 22 سالہ نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، لیکن ہوا کیا تھا ...
کراچی میں 22 سالہ نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی ، لیکن ہوا کیا تھا ؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ  پر تاج کمپلیکس کے قریب لڑکے نے لڑکی کو گولی مار کر خود کشی کی کوشش کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کچھ دیر قبل پیش آیاہے جس دوران نوجوان نے لڑکی کو گولی مارنے کے بعد خود پر بھی بندوق تانی اور گولی جسم کے آر پار کر دی ، نوجوان کی شناخت ملک شہزاد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی عمر بائیس سال بتائی جارہی ہے جبکہ خاتون کا نام ایمن ہے ۔بتایاجارہاہے کہ لڑکا اور لڑکی دوست تھے اور لڑکی نے بعد ازاں مبینہ رشتے کو مزید چلانے سے انکار کر دیا تھا ، لڑکے نے طیش میں آ کر انتہائی قدم اٹھایا ، موقع سے پولیس کو چھ نائن ایم ایم پستول کے خول ملے ہیں ، لڑکی اور لڑکے دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -